قبلہ اول میں داخلے پر پابندی،ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان  نے  مسجد الاقصی  میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی  کے بارے میں اسرائیلی صدر  رایو وان  ریولین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں قبلہ اول میں مسلمانوں  کا داخلہ بند کرنے  کی مذمت کی گئی

774757
قبلہ اول میں داخلے پر پابندی،ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان  نے  مسجد الاقصی  میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی  کے بارے میں اسرائیلی صدر  رایو وان  ریولین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

 صدارتی ذرائع کے مطابق ، اس بات چیت میں  قبلہ اول میں مسلمانوں  کا داخلہ بند کرنے  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ یہ پابندی ناقابل قبول ہے  اور ہمارا حکومت اسرائیل سے مطالبہ  ہے کہ وہ  مذہبی مقامات کے تقدس اور  ان کی اہمیت   کا خیال رکھتےہوئے فوری طور پر   مسجد الاقصی میں داخلے کی پابندی ختم کرے۔

 صدر نے کہا کہ  قبلہ اول  اُمت مسُلمہ کےلیے  مقدس مانا جاتا ہے  جہاں صیحونی فوجیوں کا   تلاشی کےلیے  برقی آلات کا استعمال قابل  مذمت ہے ۔

 اس کے جواب میں اسرائیلی صدر نے کہا کہ  یہ تدابیر حفاظتی نوعیت کی ہیں اور مسلم امہ اطمینان رکھے   مسجد الاقصی     کی حیثیت  برقرار رکھتےہوئے مسلمانوں  کی دینی آزادی کا پورا  احترام کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں