یلدرم۔العبادی ٹیلی فون بات چیت،علاقائی صورت حال پر غور

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے عراقی ہم منصب  حیدر العبادی  اور یورپی کونسل کے  سیکریٹری جنرل  تھورب یارن  یاگ لینڈ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا

774103
یلدرم۔العبادی ٹیلی فون بات چیت،علاقائی صورت حال پر غور

وزیراعظم بن علی یلدرم   نے عراقی ہم منصب  حیدر العبادی  اور یورپی کونسل کے  سیکریٹری جنرل  تھورب یارن  یاگ لینڈ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

  وزارت عظمی کے ذرائع کے مطابق ، عرایق شہر موصل   کو داعش سے پاک کرنے پر  وزیراعظم یلدرم نے حکومت ترکی  کو مبارک باد پیش  کرتےہوئے تباہ حال شہر  کی تعمیر نو  کےلیے  ترکی کے تعاون کا یقین دلایا ۔

 علا وہ ازیں، اس بات چیت میں  دہشت گردی  کے خلاف جنگ ، خطے کی صورت حال اور حکومت  عراق سے تعاون کو جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 بعد ازاں، جناب یلدرم  نے   یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل تھورب یورن یاگ لینڈ سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے   15 جولائی  کی بغاوت کی ناکام کوشش اور اس کے بعد کی صورت حال  پر  یورپ سے تعاون    کی امید ظاہر کی گئی   جس کی  تائید  یاگ لینڈ نے بھی کی ۔



متعللقہ خبریں