ایردوان ۔ الثانی ٹیلی فونک ملاقات

الثانی نے 15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد کے جوش و خروش  پراور  ایک سال قبل بغاوت کے اقدام پر قابو پانے والے بہادر ترک عوام کے بارے میں بات چیت کی

773265
ایردوان ۔ الثانی ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ملاقات میں  الثانی نے 15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد کے جوش و خروش  پراور  ایک سال قبل بغاوت کے اقدام پر قابو پانے والے بہادر ترک عوام کے بارے میں بات چیت کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیا  گیا۔

استنبول میں شدید بارشوں کی وجہ سے درپیش مسائل پر بھی امیر قطر نے صدر ایردوان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں