صدر ایردوان خلیجی ملکوں کا دورہ کریں گے

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  یہ دورہ 23 تا 24 جولائی  سر انجام پائے گا۔

772688
صدر ایردوان خلیجی ملکوں کا دورہ کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان قطر  اور خلیجی ممالک کے درمیان  پیدا ہونے والے بحران کا حل تلاش کرنے کے زیر مقصد خلیجی ممالک کے دوروں پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  یہ دورہ 23 تا 24 جولائی  سر انجام پائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر  سمیت بعض خلیجی ممالک  نے "دہشت گرد تنظیموں کی مالی اعانت  کرنے کے جواز  میں' قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرتے ہوئے اس ملک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کویت اس بحران  کو دور کرنے میں ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے تو ترکی  نے ان کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں