ہم 15 جولائی کو نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے یہ ہمارا اٹل فیصلہ ہے: صدر ایردوان

ہمارے ملک و حکومت کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، 250 شہری شہید ہو چکے ہیں اور 2 ہزار 193 غازی ہیں ، ہم ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کے لئے کسی سے اجازت نہیں لیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

771670
ہم 15 جولائی کو نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے یہ ہمارا اٹل فیصلہ ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم 15 جولائی کو فراموش نہ کرنے اور فراموش نہ کروانے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔

فتح  اللہ گولن دہشتگرد تنظیم کی طرف سے  15 جولائی کے اقدام بغاوت کی پہلی سالانہ یاد کے موقع پر صدارتی سوشل کمپلیکس میں یاد گارِ شہداء کا افتتاح کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ بغاوت کا اقدام ان تمام  اہانتوں میں سے بڑی ترین اہانت تھا کہ جن کا ترکی کو سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے وعدہ کیا تھا کہ 15 جولائی  یعنی"یومِ جمہوریت و قومی اتحاد " کو نہ تو فراموش کریں گے  نہ ہی کرنے دیں گے اور ہم  اپنے اس وعدے کو پورا کرنے کے بارے میں پُر عزم ہیں"۔

انہوں نے  کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں اور صوبوں میں کسی بھی واقعے کے بعد آسانی سے ہنگامی حالات کا اعلان کیا جا سکتا ہے ۔ فرانس میں دہشت گردوں کے ہاتھوں  10 یا 15 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک سال کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا۔ یہاں، ہمارے ملک و حکومت کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، 250 شہری شہید ہو چکے ہیں اور 2 ہزار 193 غازی ہیں ، ہم ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کے لئے کسی سے اجازت نہیں لیں گے۔

صدرایردوان نے کہا کہ اس رات جانوں کی پرواہ کئے بغیر سڑکوں پر نکلنے والے لاکھوں افراد کو دیکھا ان دیکھا کرنے والوں نے فیتو اور پی کے کے کی پشت پناہی کی ہے۔

یورپی یونین ممالک کے ترکی کے لئے روّیے پر بھی تنقید کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کو 54 سال سے رکن نہیں بنایا جا رہا اور طرح طرح کے بہانوں سے بہلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونین نے رکنیت کے لئے ترکی سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا لیکن ہم اپنی ملت کے ساتھ مل کر سال 2023 کے اہداف تک رسائی حاصل کرنے کے معاملے میں اٹل ہیں۔



متعللقہ خبریں