ترکی انسانی امدادی و ترقیاتی امور میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر

ترکی خطہ افریقہ  کے دوست و برادر ملک  آئیوری کوسٹ کی ترقی اور فروغ کو  بڑی اہمیت دیتا ہے

768623
ترکی انسانی امدادی و ترقیاتی امور میں  عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ انسانی و  ترقیاتی   امدادی سرگرمیوں کے اعتبار سے  ترکی  ممتاز ملکوں میں  شامل ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے ترک تعاون و رابطہ ایجنسی  کی جانب سے  مرمت کردہ آئیوری کوسٹ کے   بچوں کے تحفظاتی و تعاون    ادارے سے منسلک وومن ایجوکیشن و وکیشنل انسٹیٹیوٹ  کی   مرکزی عمارت   کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ انسانی و ترقیاتی امور کے اعتبار سے  امریکہ کے بعد  ترکی کا دوسرا نمبر  پر ہے۔   گزشتہ برس  امریکہ نے 6٫3 ارب ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی تھی تو ترکی   نے اس حوالے سے 6 ارب ڈالر خرچ کیے تھے۔  امسال  ہم امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے   پہلے نمبر پر آ جائینگے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکی خطہ افریقہ  کے دوست و برادر ملک  آئیوری کوسٹ کی ترقی اور فروغ کو  بڑی اہمیت دیتا ہے۔ 39 افریقی ملکوں میں  ترک سفارتخانے سر گرم عمل ہیں، جن کی تعداد کو عنقریب 50 تک بڑھا دیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں