قبرص مذاکرات بغیر نتیجہ ختم،سیکرٹری جنرل کا فریقین سےاظہار تشکر

اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹرس  نے کہا ہے کہ  کرانس مونتانہ میں جاری قبرص مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے  ختم ہو گئے ہیں مگر امید پر دنیا قائم ہے

766215
قبرص مذاکرات بغیر نتیجہ ختم،سیکرٹری جنرل کا فریقین سےاظہار تشکر

اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹرس  نے کہا ہے کہ  قبرص مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے  ختم ہو گئے ہیں۔

 یہ مذاکرات سوئس قصبے کرانس مونتانہ میں جاری تھے  جہاں     سیکریٹری جنرل نے  طرفین کے ساتھ ایک عشائیے کے دوران    اُن کا شکریہ ادا کرتےہوئے  کہا کہ فریقین نے    اس تنازعے کے حل کےلیے  اپنی بساط کے مطابق  تجاویز پیش کرنےکی کوشش کی  جس میں  امور قبرص کے نمائندہ ایسپین بارتھ آئیڈ     کا بھی کافی عمل دخل رہا ہے۔

 گوٹرس نے کہا کہ یہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے ختم  ہو رہے ہیں لیکن  اس کا مطلب  یہ نہیں کہ  مستقبل میں مذاکرات کے دروازے بند  ہو جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں