بہت ہوچکا، قبرص کا مسئلہ منطقی انجام تک پہنچناچاہیئے:شمالی قبرصی صدر

شمالی قبرص کے صدر  مصطفی آقینجی نے  کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ قبرص کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے

765493
بہت ہوچکا، قبرص کا مسئلہ منطقی انجام تک پہنچناچاہیئے:شمالی قبرصی صدر

شمالی قبرص کے صدر  مصطفی آقینجی نے  کہا ہے کہ  قبرص کا مسئلہ  اب حل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

  انہوں نے گزشتہ رات   کرانس مونتانہ میں جاری قبرص مذاکرات کے بعد  ترک اور یونانی اخباری نمائندوں  سے گفتگوکرتےہوئے  کہاکہ  کانفرنس میں اب دو طرفہ  اور ضامن ممالک    کا حامل پنج رکنی اجلاس جاری رہے گا لہذا   کل کا دن ہمارے لیے اہم ہے اور  امکان ہے کہ یہ ایک مفید  دن ثابت ہوگا۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹرس  کے قبرص مذاکرات میں دوبارہ شرکت کرنے پر  تبصرہ کرتےہوئے  جناب آقینجی نے  امید ظاہر کی کہ   سیکریٹری جنرل  کی شرکت  مذاکرات کو  ایک حتمی نتیجے تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگی ،جہاں تک  یونان کی طرف سے کسی نئی تجویز پیش کرنے  کی بات ہے تو انہوں نے  کچھ تجاویز پیش ضرور کی ہیں جو کہ میرے خیال میں   جزیرے کے  منصفانہ اور ایک پائیدار  حل   میں   مدد گار نہیں بن سکتیں ۔

 انہوں نے کہا کہ  قبرص مذاکرات   کا  8 واں روز ہے  جس میں  پیش کردہ تجاویز   خفیہ رکھنے کی ذمہ داری  فریقین پر عائد ہوتی ہے مگر یونان نے  ان تجاویز کو  ہم سے پیشتر  ہی  پریس  میں  دے دیا   جو کہ  حیرت کی بات ہے ۔

 دوسری جانب  اقوام متحدہ کے امور قبرص کے خصوصی نمائندے  ایسپین بارتھ  آئیڈ نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کی  دوبارہ شرکت کا فریقین بھرپور فائدہ اٹھائیں  نیز، یورپی  یونین کے خارجہ تعلقات  کی  نمائندہ فیدیریکا موگیرینی بھی کرانس مونتانہ پہنچ  گئی ہیں  جہاں انہوں نے  دو طرفہ  ملاقاتیں کیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں