صدرایردوان  جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان  جی ٹونٹی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے  جرمنی کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

765255
صدرایردوان  جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان  جی ٹونٹی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے  جرمنی کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

صدارتی پریس مرکز  کی طرف سےجاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ صدر ایردوان سات تا آٹھ جولائی جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔   یہ اجلاس  عالمی ایجنڈے کے اہم ترین معاملات طاقتور ، تجدید اور متوازن ترقی کے اہداف کو پانے کی سرگرمیوں کے جائزے

 کے لحاظ سے اہم موقع تشکیل دیتا ہے ۔

عالمی تجارت، ترقی، روزگار ،صحت، اقتصادیات، سماجی اثرات، ماحولیاتی تبدیلیاں، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور مہاجرین کے بحران پر غور کیے جانے کیوجہ سے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔ صدر ایردوان اجلاس میں عالمی ایجنڈے اور جی ٹونٹی کے کردار سے متعلق ترکی کے نظریات سے عالمی سربراہان کو آگاہ کریں گے ۔

صدر رجب طیب ایردوان  اجلاس میں شریک بعض ممالک کے سربراہان  اور عالمی اداروں کے حکام کیساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے ۔



متعللقہ خبریں