ایردوان۔مے ٹیلی فون بات چیت،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ  علاقائی  موضوعات اور  مسئلہ قبرص    کے حوالے سے پیش رفت  پر تبادلہ خیال کیا گیا

763894
ایردوان۔مے ٹیلی فون بات چیت،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

 صدارتی ذرائع کے مطابق ، اس بات چیت میں  دو طرفہ تعلقات کے علاوہ  علاقائی  موضوعات اور  مسئلہ قبرص    کے حوالے سے پیش رفت  پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 دونوں رہنماوں   نے  اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے کی راہ  میں  حائل  رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت  پائیدار اور  منصفانہ   حل تلاش کیا جائے نیز   ترکی اور برطانیہ تجارتی  و دفاعی  روابط کو فروغ دینے  میں مزید  کوششیں صرف کریں گے۔

 امکان ہے کہ دونوں رہنما   جی ٹوئنٹی اجلاس  کے دوران  بالمشافہ  ملاقات بھی کریں گے۔۔

 وزیر اعظم مے نے   دہشت گردوں کی طرف سے انصاف و ترقی پارٹی کے ضلعی نائب صدر   کے قتل پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ۔



متعللقہ خبریں