ہم نے موضوع کے بارے میں یونانی فریق  کے کسی مثبت رجحان کا مشاہدہ نہیں کیا: چاوش اولو

ترکی نیک نیت اور لچک دار روّیے پر عمل پیرا ہے اور اس روّیے کو اس سے ہم آہنگ ردعمل پیش کیا جانا ضروری ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مقابل فریق کی طرف سے ہم نے آج تک کسی مثبت طرز عمل کا مشاہدہ نہیں کیا۔ میولود چاوش اولو

764524
ہم نے موضوع کے بارے میں یونانی فریق  کے کسی مثبت رجحان کا مشاہدہ نہیں کیا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ سوٹزر لینڈ میں جاری قبرص کانفرنس میں ہم نے موضوع کے بارے میں یونانی فریق  کے کسی مثبت رجحان کا مشاہدہ نہیں کیا۔

قبرص کانفرنس، اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل کے قبرص کے لئے نمائندہ خصوصی  ایسپین بارتھ ایڈی، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستیادس کی شرکت سے اپنے آغاز کے ساتویں دن  سوٹزر لینڈ کے شہر کرانز مونٹانا میں جاری ہے۔

کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی زیر قیادت وفد کر رہا ہے۔

کانفرنس کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی نیک نیت اور لچک دار روّیے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ " ہمارے اس روّیے کو اس سے ہم آہنگ ردعمل پیش کیا جانا  ضروری ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مقابل فریق کی طرف سے آج تک ہم نے کسی مثبت طرز عمل کا مشاہدہ نہیں کیا۔ بعض  دیگر اندیشوں کی موجودگی کا امکان ہو سکتا ہے یہاں تک کہ ہم نے بعض  دستاویزات  کی چوری جیسے بے ایمانی پر مبنی اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں