ترکی سن 2023 تک صنعتی شعبے میں خود مختار بن جائیگا، صدر ایردوان

ہم انشاءاللہ طیارہ بردار بحری جہاز بھی تیار کریں گے،  ہم اس  ہدف پر اٹل ہیں

763562
ترکی سن 2023 تک  صنعتی شعبے میں خود مختار بن جائیگا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے لحاظ سے  کلیدی اہمیت کے حامل  منصوبوں کو ان کی تعداد میں اضافے کے  ساتھ جاری رکھا جائیگا۔

صدر ایردوان نے تزلا میں  توپ بردار بحری جہاز  کو سمندر میں اتارنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسوقت  جنگی بحری جہازوں کے معاملے میں   نجی شعبے اور فوجی ڈاک یارڈز میں  14 منصوبوں  کو پایہ تکمیل تک پہنچایا  گیا ہے ، آئندہ برس مزید دس منصوبوں پر کام کیا جائیگا۔

ترکی کےو اقع ہونے والے محل و قوع  میں رونما ہونے والے خطرات کے پیش نظر  جہاز رانی کے  شعبے میں  ان منصوبوں کی بلند  اہمیت پر زور دینے والے   جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم انشاءاللہ طیارہ بردار بحری جہاز بھی تیار کریں گے،  ہم اس  ہدف پر اٹل ہیں۔

صدر  نے بتایا کہ سن 2023  میں  دفاعی  صنعت  کے شعبے میں  بیرون ِ ملک پر انحصار   کو مکمل طور پر ختم کرنے کے ہدف کے حامل  ترکی کو مزید  سرعت سے اس راہ میں اقدام اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اسوقت ترکی  جنگی جہاز کی قومی سطح پر ڈیزائنگ کرتے ہوئے  ان کی تعمیر کر سکنے والے  دس  ملکوں میں شامل ہے، سبب چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو ترک صنعتی شعبے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششوں  کے خلاف ہر گز رعایت نہیں برتی جائیگی۔ اس مؤقف کی کوشش کرنے والوں کو ہم سخت ترین جواب دیں  گے۔  ملک و قوم کے لیے بر سرپیکار اور فطری طور پر ذاتی مفادات کے لیے  کام کرنے والی     اہل کام    تمام تر فرموں کی ہم سر پرستی کو جاری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں