ایردوان۔ٹرمپ ٹیلیفون بات چیت،قطر کے بحران پر گفتگو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس دوران قطر اور متعدد عرب ملکوں کے درمیان جاری تنازعے پر بات ہوئی

762482
ایردوان۔ٹرمپ ٹیلیفون بات چیت،قطر کے بحران پر گفتگو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس دوران قطر اور متعدد عرب ملکوں کے درمیان جاری تنازعے پر بات ہوئی۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ اور ایردوان نے اس تنازعےکے  حل اس بات پر تبادلہ خیال کیا اور  کہا کہ اس  بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے اور انتہا پسند نظرئے سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام ملک مل کر کس طرح کام کرسکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ ترکی قطر کا حامی ہے جس کے اپنے خلیجی اور عرب ہمسایوں کے ساتھ تعلقات منقطع ہوگئے ہیں۔

  واضح رہے کہ  قطر پر الزام لگا کہ وہ دہشت گردوں کو رقوم فراہم کرتا ہے اور خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔

قطر اِن الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔



متعللقہ خبریں