ترک بری فوج کے قیام کی سالگرہ پر صدر کا خصوصی پیغام

یہ افواج   محبت وطن اور  اعلی سطحی فرائض کےشعور  کے ساتھ قومی اور  بین الاقوامی   میدان میں   اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو  کامیابی سے نبھاتی رہیں گی

760211
ترک بری فوج کے قیام کی سالگرہ پر صدر کا خصوصی پیغام

صدر  رجب طیب ایردوان نے   کہا ہے کہ  بری افواج علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ  میں بنیادی قوتوں کا کردار ادا کررہی ہیں۔

صدر ترکی نے  بری افواج کے قیام کی سالگرہ کے  حوالے سے  بری افواج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی چولاک کو ایک  پیغام  روانہ کیا۔

جس میں انہوں نے کہا  ہے کہ" ترک آرمی  قومی  سلامتی اور مفادات  کے تحفظ   میں ہماری مؤثر  ترین  فوج ہے، انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ  یہ افواج   محبت وطن اور  اعلی سطحی فرائض کےشعور  کے ساتھ قومی اور  بین الاقوامی   میدان میں   اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو  کامیابی سے نبھاتی رہیں گی۔"

 



متعللقہ خبریں