ترکی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی قطری اور سعودی ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات

چاوش اولو نے قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمٰن بن محمد الثانی ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطعیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی

759277
ترکی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی قطری اور سعودی ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے قطری اور سعودی  ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

چاوش اولو نے قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمٰن بن محمد الثانی ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطعیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی ۔

 مذاکرات میں حالیہ پیش رفتوں کی روشنی میں قطر اور بعض عرب ممالک کے درمیان بحران کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین  نے 5 جون کو جاری کردہ بیان کے ذریعے قطر کے ساتھ  تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں