میں قطر میں ترکی کی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کی اپیل کو میں درست خیال نہیں کرتا: ایردوان

13 شقوں پر مبنی مطالبات کی فہرست کے بارے میں قطر کا روّیہ قابل تعریف ہے، ترکی کی حیثیت سے ہم اس روّیے کو سراہتے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

759196
میں قطر میں ترکی کی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کی اپیل کو میں درست خیال نہیں کرتا: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عید کی نماز استنبول میں ادا کی۔

مسجد سے باہر اخباری نمائندوں کے  قطر  کے بحران سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ایردوان نے  کہا کہ " میں قطر میں ترکی کی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کی اپیل کو درست خیال نہیں کرتا"۔

موضوع سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " 13 شقوں پر مبنی مطالبات کی فہرست کے بارے میں قطر کا روّیہ قابل تعریف ہے، ترکی کی حیثیت سے ہم اس روّیے کو سراہتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ کہ "اس 13 شقوں پر مبنی  فہرست کو ہم بین الاقوامی قانون کے منافی  خیال کرتے ہیں کیونکہ بین الاقوامی قانون کی رُو سے ممالک   کے حق خود مختاری پر اس نوعیت  کا حملہ نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن اس فہرست میں کھلے عام ایک حکومت کی خود مختاری پر حملے  اور ایک حکومت کی داخلی حدود میں داخل ہونے تک آگے بڑھنے کا موضوع زیرِ بحث ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس پہلو کو مطالبات پیش کرنے والوں کی زبان سے پیش کرنا اور ان کی نگاہ سے   دیکھنا نہایت غلط ہو گا۔ خاص طور پر سال 2014 سے ترکی کے قطر  کے ساتھ تعاون سے اٹھائے گئے قطر میں ترکی کی فوجی موجودگی کے اقدام میں مداخلت کرنا نہایت غلط حرکت ہے۔

قطر کے الجزیرہ  ٹیلی ویژن چینل کو بند کرنے سے متعلق اپیل پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ تقاضا  آزادی صحافت کے منافی ہے"۔

اس دوران مسجد میں صدر ایردوان  کا شوگر لیول لو ہونے پر انہیں طبّی امداد فراہم کی گئی، بعد ازاں صدر ایردوان نے اپنی صحت ٹھیک ہونے کاذکر کیا۔



متعللقہ خبریں