ٹرکش اسٹریم منصوبے پر کام شروع

صدر  ولادیمر پوتن   کی شراکت سے منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ ٹرکش اسٹریم   منصوبے   کے بحیرہ  روم سے  گزرنے والے حصے   کی تعمیر کا کام  شروع ہو گیا ہے

758810
ٹرکش اسٹریم منصوبے پر کام شروع

روسی توانائی  کی فرم گیس پروم  نے اعلان کیا ہے کہ  ٹرکش اسٹریم  قدرتی گیس   پائپ لائن   منصوبے   کے  گہرے سمندر میں حصے کی تعمیر  کا آغاز ہو گیا ہے۔

گیس  پروم  سے جاری کردہ اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ  روسی صدر  ولادیمر پوتن   کی شراکت سے منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ ٹرکش اسٹریم   منصوبے   کے بحیرہ  روم سے  گزرنے والے حصے   کی تعمیر کا کام  شروع ہو گیا ہے۔

اعلامیہ  میں  بتایا گیا ہے کہ  پائنرینگ اسپرٹ   بحری جہاز       نے سمندر میں اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

اس منصوبے  کی بدولت   روسی گیس کو براستہ ترکی   اور یہاں سے  جنوبی اور  جنوب مشرقی  یورپ  تک  با حفاظت طریقے سے پہنچایا جائیگا۔

دوسری جانب   صدر  رجب  طیب ایردوان نے      روسی صدر سے ٹیلی  فون پر بات چیت  میں کہا ہے کہ " ٹرکش اسٹریم منصوبہ   توانائی کے شعبے میں  بین الاقوامی  تعلقات  میں  تصادم نہیں بلکہ امن  کے لیے   یکجا کرنے والی ایک طاقت   ہونا چاہیے، یہ  جیتو جیتو  کی طرز پر مبنی پالیسیوں  کے حوالے سے ایک خوبصورت علامت ہے۔"

 

 



متعللقہ خبریں