قبرصی عوام ترکی پر اعتماد کو ضروری سمجھتی ہے: شمالی قبرصی صدر

شمالی قبرص کے صدر مصطفی اکینجی نے کہا ہے کہ  قبرصی ترک عوام   کی اکثریت  ترکی پر اعتماد کو ضروری سمجھتی ہے لہذا ہمیں تنازعے کو حل کرنے میں ترکی کی معاونت درکار ہے

758230
قبرصی عوام  ترکی پر اعتماد کو ضروری سمجھتی ہے: شمالی قبرصی صدر

 شمالی قبرص کے صدر  مصطفی اکینجی نے کہا ہے کہ  قبرصی ترک عوام   کی اکثریت    ترکی پر اعتماد کو ضروری سمجھتی ہے ۔

 صدر اکینجی نے یہ بات انقرہ روانگی سے قبل  کہی  اور بتایا کہ وہ    وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  اور وزیراعظم  بن علی یلدرم سمیت صدر رجب طیب ایرودان سے  بھی ملاقات کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مسئلہ قبرص کے پر امن تصفیے کے  لیے  سویٹ زرلینڈ میں 28 جون   سے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں جس میں ہمیں حکومت یونان اور ترکی      کی معاونت کی ضرورت  ہوگی ۔

  جناب اکینجی نے   یقین ظاہر کیا  کہ  متعدد ممالک  مسئلہ قبرص کےدو ریاستی حل    کو  نا گزیر قرار دے رہے ہیں جن میں  ترکی بھی شامل ہے   اور میں   اسی لیے  دو روزہ دورے پر ترکی جا رہا ہوں  تاکہ  مذاکرات سے قبل کی تفصیلات حاصل کر سکوں ۔

 یاد رہے کہ  اقوام متحدہ نے 9 جون   کو ایک  فیصلے کی رو  سے  قبرصی مذاکرات  کے  تسلسل کو  سویٹ زر لینڈ  میں 28 جون کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

 

 



متعللقہ خبریں