ٹی آر ٹی" مقابلہ حسن قرآت" صدر ایردوان کی فائنل میں شرکت

صدر رجب طیب ایرودان  نے  ٹی آر ٹی ون چینل  پر منعقدہ  مقابلہ حسن قرآت کے فائنل میں  شرکت کے دوران اپنے خطاب میں قرآن پاک کی فضیلت و برکت سے ٹی وی ناظرین کو مستفید کرنے پر مبارک باد پیش کی

757459
ٹی آر ٹی" مقابلہ حسن قرآت" صدر ایردوان کی فائنل میں شرکت
erdogan.jpg

صدر رجب طیب ایرودان  نے  ٹی آر ٹی ون چینل  پر منعقدہ  مقابلہ حسن قرآت کے فائنل میں  شرکت کی ۔

 اس مقابلے کا فائنل  قصر صدارت کے  ثقافتی مرکز میں ہوا جہاں صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقابلے کے شرکا٫ اور قاریوں نے   ٹی وی ناظرین   کو تلاوت کلام پاک  سے فیض یاب      کیا  کیونکہ یہ ایک با معنی اور با  برکت و فضیلت پروگرام تھا ۔

 جناب صدر نے  اس مقابلے میں 872 پوائنٹس سے جیتنے والے  حافظ مصطفی آلتین کو  مشہور خطاط قارا حصار    کی جانب سے  تحریر کردہ قرآن کریم کا نسخہ بطور ہدیہ  عطا کیا ۔

اس قرآن کریم کی  تیاری میں صرف کردہ باریک بینیوں اور  صفحات  مقدسہ  کی تزیئن  کے بارے میں   مرحوم  قارا حصار   کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کےلیے دعائے مغفرت بھی کی ۔

 مقابلے میں869 پوائنٹس سے دوسرے نمبر  پر آنے والے  حافظ قرآن  شکری اصیل ایرین   اور   852 پوائنٹس سے تیسرے نمبر پر آنے والے  عثمان بوستانجی کو  بھی ہدیات سے نوازا گیا ۔



متعللقہ خبریں