یورپی یونین ترکی تعلقات بہتری کی جانب گامزن
ترک وزیر برائے یورپی یونین امور و مذاکرات کار عمر چیلک نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں سے افطاری پر ملاقات کی
یورپی یونین کے وزیر اور مذاکرات کار عمر چیلک نے یورپی یونین کے ترکی وفد کے صدر کرسٹین برگر ، وفد ارکان اور یورپی یونین رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔
افطاری پر ہونے والی ملاقات میں ترکی۔یورپی یونین تعلقات ، مہاجرین کے مسائل اور ویزے کی چھوٹ سمیت کئی ایک معاملات زیر ِ غور آئے۔
یاد رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے بیلجین دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ ینکر، یورپی یونین کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک اور یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر انتونیو تاجانی سے 25 مئی کے روز مذاکرات کو ترکی اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات کے دائرہ کار میں ایک نیا موڑ ہونے کے تبصرے کیے گئے تھے۔
اسی طرح یورپی یونین کمیشن کے وسعتی امور کے ذمہ دار رکن یوہانس ہاہن کے 6 جولائی کو ترکی کا دورہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ماہ جولائی کے دوسرے عشرے میں ترکی اور یورپی یونین کے درمیان "اعلی سطحی سیاسی ڈائیلاگ" اجلاس کا انعقاد بھی متوقع ہے۔
متعللقہ خبریں
صدر رجب طیب ایردوان کی امریکہ میں مصروفیات
ہ اگر سب ممالک ملکر قیامِ امن کے مقصد کے ساتھ کارروائیاں کریں تو اسرائیل رکنے پر مجبور ہو جائے گا