یونان میں مقیم ترک باشندوں سے ترک وزیر اعظم کی ملاقات
مقدس ماہ رمضان میں افطاری کے و سیلے سے مغربی تھریس کے ترک باشندوں کے ساتھ یکجا ہونے پر ان کو دلی مسرت ہوئی ہے، بن علی یلدرم
وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ یونان میں مقیم ترک باشندوں کے مسائل ترکی کے مسائل ہیں۔
وزیر اعظم یلدرم یونانی شہر گومل جینی کے جوار میں واقع کُرجا لی گاؤں میں تقریباً 5 ہزار افراد کے شریک ہونے والے افطار پروگرام میں مغربی تھریس کے ترک باشندوں کے ساتھ یکجا ہوئے۔
یہاں پر اپنے خطاب میں جناب یلدرم نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان میں افطاری کے و سیلے سے مغربی تھریس کے ترک باشندوں کے ساتھ یکجا ہونے پر ان کو دلی مسرت ہوئی ہے۔
یونان اور ترکی کے مل جل کر کئی ایک کام کر سکنے کی جانب اشارہ دینے والے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا "کہ ان تعلقات کو فروغ دینے میں ترک باشندوں کا بڑا ہاتھ ہے ، اس بنا پر ترک باشندوں کی یونان میں خوشنودی اور خوشحالی ہماری خوشحالی اور خوشی ہے، ہمارا دکھ و درد بھی مشترکہ ہے۔ "
متعللقہ خبریں
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی