ترکی نے مہاجرین سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے : ۔وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ  ترکی نے مہاجرین سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے ۔

756475
ترکی نے مہاجرین سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے : ۔وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ  ترکی نے مہاجرین سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے ۔

انھوں نے یونان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں  کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مہاجرین کو دھمکی اور ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا ہے  اور نہ ہی ایسی سوچ رکھتے ہیں ۔ترکی مہاجرین کو انسانی  معاملے کی نظر سے دیکھتا ہے ۔ہم مہاجرین کے  سمندر کی نذر ہونے  کا خاموش تماشا نہیں دیکھ سکتے ۔  ترکی ایک  خاص تعداد میں مہاجرین کو پناہ دینے  کی صلاحیت رکھتا  ہے اور یورپ کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس  کے دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد یونان فرار ہونے والے انقلابیوں کو ترکی کے حوالے نہ کرنے سے متعلقہ نظریات مخلصانہ ہیں ۔ ہمارے نقطہ نظر سے انقلاب اور اس میں حصہ لینے والوں کے  بارے میں ان  کے نظریات   مثبت ہیں ۔ان کے خیالات ہمارے خیالات جیسے ہیں  ۔وہ انقلاب کو  قبول نہیں کرتے ہیں اور انقلاب میں ملوث انسانوں کی معصومیت کا بھی دفاع نہیں کرتے ہیں ۔ چپراس نے کہا ہے کہ وہ  ان معاملات میں ہماری مدد کریں گے ۔ بعض ممالک کا ترکی کے انقلاب کے بارے میں موقف مختلف ہے  لیکن یونا  ن ایسی سوچ نہیں رکھتا ۔ ہمیں یونان اور دیگر ممالک  کی سوچ کے فرق کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں