ترکی: 10 ہزار ٹن امدادی سامان کا تیسرا حصہ آئندہ دنوں میں غزہ پہنچ جائے گا

ترکی علاقے میں بجلی کی ترسیل کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھی بھاری کوششیں کر رہا ہے، پیٹرول کے ساتھ مالی تعاون کرنے کے لئے 5 ملین امریکی ڈالر کو مختص کیا گیا ہے اور مسئلے کے پائیدار حل کے لئے سولر پینلوں  کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے

756035
ترکی: 10 ہزار ٹن امدادی سامان کا تیسرا حصہ آئندہ دنوں میں غزہ پہنچ جائے گا

ترکی فلسطین کے لئے امداد کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان  کے مطابق 10 ہزار ٹن امدادی سامان کا تیسرا حصہ آئندہ دنوں میں غزہ پہنچ جائے گا۔

تحریری بیان  کے مطابق فلسطینی حکومت  کے عمومی بجٹ  کے لئے 10 ملین امریکی ڈالر نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترکی علاقے میں بجلی کی ترسیل کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھی بھاری کوششیں کر رہا ہے، پیٹرول کے ساتھ مالی تعاون کرنے کے لئے 5 ملین امریکی ڈالر کو مختص کیا گیا ہے اور مسئلے کے پائیدار حل کے لئے سولر پینلوں  کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

ترکی ہلال احمر تنظیم نے ترکی سے فلسطین کے لئے ایک امدادی پُل قائم کیا ہے اور موجودہ دنوں میں فلسطین ہلال احمر تنظیم کے ساتھ تعاون کی حالت میں غزہ  میں 15 ہزار خوراک کے ڈبے اور روایتی عید کے ملبوسات کی تقسیم کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں، ترکی کے اپنے تمام عوام اور اداروں کے ساتھ فلسطین کی حکومت ا ور عوام کا ساتھ   دینا جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں