ترکی مہاجرین کو پناہ دنیے والے ممالک میں سر فہرست ،اقوام متحدہ

ترکی دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دنیے والا ملک ہے  اس کے بعد پاکستان کا نمبر آتا ہے ۔

755572
ترکی مہاجرین کو پناہ دنیے والے ممالک میں سر فہرست ،اقوام متحدہ

 

اقوامِ متحدہ کی  طرف سےجاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دنیے والا ملک ہے  اس کے بعد پاکستان کا نمبر آتا ہے ۔

 اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے پناہ گزین نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں جنگوں اورتشدد کے واقعات کی وجہ سے اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال ملک کے اندر جنگ کی وجہ سے اپنے گھروں کو ترک کرنے والوں کی تعداد 40 میلین تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے  جبکہ بیرونی ممالک میں جانے والے مہاجرین کی تعداد 22 میلین پانچ لاکھ ہے ۔  دیگر ممالک کو سیاسی پناہ دنیے والوں کی تعداد دو میلین 8 لاکھ  ہے ۔ان اعداوشمار کے مطابق ہر  20 منٹ میں ایک شخص مہاجر بن جاتا ہے ۔

   گزشتہ سال ترکی  نے دو میلین نو لاکھ مہاجرین کو پناہ دی تھی ۔اس طرح مہاجرین کو  پناہ دینے والے ممالک میں ترکی سر فہرست ہے ۔ ترکی  کے بعد پاکستان کا نمبر آتا ہے جہاں ایک میلین چار لاکھ مہاجرین آباد ہیں۔ تیسرے نمبر پر لبنان ہے جہاں ایک میلین مہاجرین موجود ہیں ۔  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے مطابق    بیرونی ممالک   پناہ لینے والے شامی مہاجرین کی تعداد 5 میلین پانچ لاکھ ہے  اس کے بعد اڑھائی میلین کے ساتھ افغانستان اور پھر ایک میلین چار لاکھ کیساتھ سوڈان  ہے ۔   مہاجرین کی نصف تعداد بچوں پر مشتمل ہے ۔ مہاجرین نے سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک میں پناہ لی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشن کے سربراہ فلپو گرانڈی  نے کہا ہے کہ عالمی مسئلے کی حیثیت اختیار کر جانے والا مہاجرین کا بحران نا قابل قبول  سطح پر پہنچ گیا ہے ۔  انھوں نےعالمی برادری سے مہاجرین کیساتھ یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے  تنازعات اور جنگوں کو روکنے کے لیےموثر اقدامااٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حوالے سے یہ تمام اعداد و شمار سرکاری اداروں سے یکجا کیے گئے ہیں اور صرف ان لوگوں سے تعلق رکھتے ہیں جو پناہ گزینوں کے طور پر باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں۔ غیر سرکاری اندازوں کے مطابق پاکستان میں رہنے والے صرف افغانی پناہ گزینوں کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ان کی اکثریت غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہ رہی ہے۔



متعللقہ خبریں