دہشت گردی کا قلع قمع کر کے ہی چھوڑیں گے، وزیر اعظم ترکی

حالیہ 9 ماہ میں ایک ہزار 68 دہشت  گرد مارے گئے ہیں تو 369 کو گرفتار  کر لیا گیا ہے، جبکہ  289  نے  اپنے اپنے کو قانون کے حوالے کر دیا ہے

754533
دہشت گردی کا قلع قمع کر کے ہی چھوڑیں گے، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم  بن علی  یلدرم  کا کہنا ہے کہ   دہشت گردی کی بلا  جہاں پر   ہو گی  اس کا قلع قمع کر دیا  جائیگا۔

ترک وزیر اعظم نے ضلع دیار  بکر میں   خطاب  کرتے ہوئے  کہا کہ   دہشت گرد تنظیمیں    اپنے قیام کے دن کے بعد سے ابتک  کی بھاری حزیمت سے  دو چار ہیں۔  یہ محض ایک آغاز ہے ، اس دور میں  اور آئندہ کے ایام میں   دہشت گردی کے خلاف  مزاحمت نہیں بلکہ اس کے خلاف بھر پور حملوں   کو    ان کی جڑیں کاٹنے تک جاری رکھا جائیگا۔

انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تازہ  اعداد وشمار سے بھی آگاہی کرانے والے وزیر اعظم  نے بتایا کہ  حالیہ 9 ماہ میں ایک ہزار 68 دہشت  گرد مارے گئے ہیں تو 369 کو گرفتار  کر لیا گیا ہے، جبکہ  289  نے  اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کے عمل میں  سرعت سے کمی واقع ہوئی ہے ،  ترکی  اندرون و بیرون ملک  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف نبرد آزما واحد ملک ہے۔



متعللقہ خبریں