ٹرمپ ۔ ایردوان ٹیلی فونک ملاقات ہو سکتی ہے

چاوش اولو نے کہا  ہے کہ ہم بعض عرب ممالک    کے  قطر کے خلاف  فیصلوں کے  اسباب کو جاننے  کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ترکی    مسئلے کے حل کے لیے     ثالثی کا کردار کر رہا ہے

751783
ٹرمپ ۔ ایردوان ٹیلی فونک ملاقات ہو سکتی ہے

صدر رجب طیب ایردوان  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

یہ اعلان  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کیا ہے۔

وزیر خارجہ  نے قومی اسمبلی میں  پریس کانفرس  کرتے ہوئے کہا کہ قطر  بحران کو عید الفطر سے قبل حل کرنے کے زیر ِمقصد ترکی ہر سطح پر مسلسل  رابطے میں ہے۔ آئندہ  کے ایام  میں   میرے خیال میں صدر ِ ترکی ، امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اس چیز کی  اطلاع  امریکی  وزیر خارجہ  ٹیلرسن نے دی تھی، انہوں نے  ٹیلی فون  پر   کہا    تھا کہ  ٹرمپ،   جناب ایردوان سے بات چیت کرنے کے متمنی ہیں۔

چاوش اولو نے کہا  ہے کہ ہم بعض عرب ممالک    کے  قطر کے خلاف  فیصلوں کے  اسباب کو جاننے  کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ترکی    مسئلے کے حل کے لیے     ثالثی کا کردار کر رہا ہے۔

ہم  در حقیقت کسی پائدار  حل کی تلاش میں  ہیں  جس کا اظہار  ہم نے  خلیجی ملکوں کے سفیروں سے بھی کیا ہے۔ یعنی  ان کے بعض اقدامات  غلط    ہیں، نہ اسلامی ہیں اور نہ ہی انسانی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم  انسانی معاملات میں تمام تر عرب ملکوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

 


 

 

 



متعللقہ خبریں