ترک ہلال احمر کے قیام کی 149 ویں سالگرہ
رجب طیب ایردوران: "ترک ہلال احمر مؤثر اور ہمدردانہ سرگرمیوں کی بدولت ترکی کا نام فخر سے بلند کر رہا ہے۔"
750012
کل ترک ہلال احمر کے قیام کی 149 ویں سالگرہ ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس مناسبت سے ترک ہلال احمر کے صدر کرم کینک کو تہینتی پیغام بھیجا ہے۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ادارے نے نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی جانب امدادی ہاتھ بڑھانے والی ایک امید کی کرن کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ "ترک ہلال احمر مؤثر اور ہمدردانہ سرگرمیوں کی بدولت ترکی کا نام فخر سے بلند کر رہا ہے۔"
صدر ترکی نے مخیر حضرات کے ترک ہلال احمر کو فراہم کردہ تعاون و امداد کی اہمیت کی جانب اشارہ بھی دیا۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے