صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا مغربی میڈیا کے خلاف رد عمل
ترجمان نے ترکی میں دہشت گرد تنظیم PKK کی کارستانیوں کو معمول کی بات کے طور پر پیش کرنے والے مغربی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے
750044
![صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا مغربی میڈیا کے خلاف رد عمل](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/2981/f049/fe0a/593184e442877.jpg?time=1718420419)
صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے مغربی میڈیا کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
ترجمان نے دہشت گرد حملوں کے بارے میں ٹویٹر پر اپنے پیغام میں باتمان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجیوں اور معلمہ آئبیوکہ یالچن کے لیے دعائے مغفرت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ "PKK کی دہشت گردی کو ایک معمول کی بات کے طور پر پیش کرنے والا مغربی میڈیا شہیدوں اور معلمہ کے بارے میں کچھ نہیں لکھے گا لیکن یہ لوگ ہمیشہ ہمارے دلوں میں آباد رہیں گے۔"