ترکی، قطر کو 5 ہزار فوجی بھیج رہا ہے

دونو ں ملک اس دائرہ کار میں  ملکی     سلامتی    ،  اسمگلنگ اور منظم   جرائم کے   خلاف   جدوجہد،  سماجی واقعات کے خلاف  جدوجہد   اور   فوجیوں کے بعض امور کی ٹریننگ    کے حوالے سے باہمی  تعاون کو مزید فروغ  دیں گے

749020
ترکی، قطر کو 5 ہزار فوجی بھیج رہا ہے

صدر  رجب طیب ایردوان  نے قطر کے ساتھ باہمی تعاون پر  مبنی دو قوانین  کی  منظوری دے دی ہے۔

صدارتی محل سے  جاری کردہ تحریری اعلامیہ  میں   اس بات کی یاد دہانی کرائی گئی ہے  کہ یہ قوانین ، دونوں ملکوں کے درمیان   طے پانے والے "جنڈارمیری تعلیم و تربیت تعاون  " اور "قطر میں  ترک فوجیوں کی تعیناتی"    معاہدوں کو  تشکیل دیتے ہیں۔

اس دائرہ کار میں 5 ہزار ترک  فوجی   قطر میں   تعینات   کیے جائیں گے۔

دونو ں ملک اس دائرہ کار میں  ملکی     سلامتی    ،  اسمگلنگ اور منظم   جرائم کے   خلاف   جدوجہد،  سماجی واقعات کے خلاف  جدوجہد   اور   فوجیوں کے بعض امور کی ٹریننگ    کے حوالے سے باہمی  تعاون کو مزید فروغ  دیں گے۔

طرفین کی  جانب سے   اسکولوں، تعلیمی مراکز اور  چھاؤنیوں میں     دو طرفہ طور پر  اہتمام کردہ  کورسسز میں  تربیتی مقاصد کے لیے استعمال  کردہ سازو سامان    میں بہتری لانے   کے لیے باہمی امداد  کو تقویت دی جائے گی۔

علاوہ ازیں  مشترکہ معاملات میں تجربات اور معلومات کے تبادلے  سمیت   ٹیکنالوجیک   تعاون ،    درس ِ وتدریسی،   فنی و لاجسٹک  معاملات  میں  اپنے اپنے  تجربات  سے مستفید کرانے کے زیر مقصد "مشاورتی خدمات دفتر "       کو قائم  کیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں