وزیراعظم کا ٹویٹ: ہم ترکی کی حیثیت سے دوست اور اتحادی ملک برطانیہ کے ساتھ ہیں

اس منفور حملے نے ایک دفعہ پھر دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کو پُرعزم شکل میں جاری رکھنے کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

745621
وزیراعظم کا ٹویٹ: ہم ترکی کی حیثیت سے دوست اور اتحادی ملک برطانیہ کے ساتھ ہیں

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے برطانیہ کے دارالحکومت  لندن میں  دہشت گردی کے حملے پر ترکی کی حیثیت سے دوست اور اتحادی ملک برطانیہ کے ساتھ مکمل اتحاد کی حالت میں ہونے کا ایک دفعہ پھر اعادہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پیج سے ہفتے کے روز لندن میں 7 افراد کی ہلاکت اور 48 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کے بارے میں بیان جاری کیاہے۔

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کوٹیگ کر کے شئیر  کردہ ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کثیر تعداد میں انسانوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا سبب بننے والے اس منفور حملے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے مشابہہ متعدد حملوں کا نشانہ بننے کی وجہ سے ترکی برطانیہ کی تکلیف کو اچھی طرح سمجھ رہا ہے ۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا ہے کہ اس منفور حملے نے ایک دفعہ پھر دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کو پُرعزم شکل میں جاری رکھنے کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے۔ ترکی کی حیثیت سے میں اتحادی اور دوست ملک برطانیہ کے ساتھ باہمی اتحاد میں ہونے پر  ایک  دفعہ پھر زور دیتا ہوں۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں اور برطانیہ  کے عوام  سے اپنی اور ترک ملت کی طرف سے تعزیت کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں