ترکی وسطی ایشیا سے ریلوے لائن کے ذریعے منسلک ہو رہا ہے

یہ  ریلوے  لائن   نہ صرف ترکی بلکہ  جارجیا، آذربائیجان، قزاقستان، ترکمانستان، چین سمیت  وسطی ایشیائی ملکوں کے  لیے اہم ہے

745762
ترکی وسطی ایشیا  سے ریلوے لائن کے ذریعے منسلک ہو رہا ہے

مواصلات۔ جہاز رانی  وخبر رسانی کےو زیر احمد ارسلان   نے   اطلاع دی ہے کہ  باکو، تبلیسی۔ قارس  ریلوے لائن      کا ترکی کا حصہ  رواں ماہ کے اختتام   تک مکمل ہو جائیگا۔

وزیر احمد ارسلان نے  اس منصوبے  کا  جائے مقام پر جائزہ لینے کی غرض سے کل قارس    کا دورہ کیا۔

 ریلوے لائن منصوبے کے نہ صرف  ترکی بلکہ   دنیا بھر کے لیے بھی اہم ہونے کی جانب اشارہ کرنے والے ارسلان  کا کہنا تھا کہ " یہ  ریلوے  لائن   نہ صرف ترکی بلکہ  جارجیا، آذربائیجان، قزاقستان، ترکمانستان، چین سمیت  وسطی ایشیائی ملکوں کے  لیے اہم ہے، یہ بیک وقت یورپ کے ساتھ  سامان کی تواتر سے  نقل   و حمل   کے اعتبار سے  بھی  خطہ یورپ  کے  لیے  اسی اہمیت  کا حامل ایک منصوبہ ہے۔"

ریلوے لائن  منصوبے کے ایک  انتہائی  سنجیدہ کام اور  محنت  طلب ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے     جناب ارسلان نے  کہا کہ " اس ماہ   کے آخیر تک  ترکی   کے متعلقہ حصے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائیگا،  ماہ ستمبر میں  جارجیا کے حصے کی تکمیل کے بعد    یہ قابل ِ استعمال بن جائیگا۔  اس  منصوبے کا 79 کلو میٹر کا حصہ ترکی جبکہ 26 کلو میٹر  کا حصہ  جارجیا    میں ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں