قبرص مذاکرات کے فریقین نیویارک کے دورے پر

ہم مسئلہ قبرص کے حل کے معاملے میں پُرعزم ہیں اور اسی وجہ سے سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا  میں ماہِ جنوری میں منعقدہ کانفرنس کے دوبارہ انعقاد کی امید اور توقع  کے ساتھ نیو یارک میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ آقن جی

745764
قبرص مذاکرات کے فریقین نیویارک کے دورے پر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستاسیادس نے امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس  کے ساتھ ملاقات کی۔

اجلاس سے قبل اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مصطفیٰ آقن جی نے  کہا کہ میں  گٹرس کی دعوت پر  دوسرے فریق  کی پیشگی شرائط کے پیدا کردہ مذاکراتی انجماد  پر بات چیت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہوں۔

آقن جی نے کہا کہ ہم مسئلہ قبرص کے حل کے معاملے میں پُرعزم ہیں اور اسی وجہ سے سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا  میں ماہِ جنوری میں منعقدہ کانفرنس کے دوبارہ انعقاد کی امید اور توقع  کے ساتھ نیو یارک میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ سیاسی ارادے اور عزم و استقلال کی ضرورت ہے۔

آقن جی نے مزید کہا کہ فروری 2014 میں طے پانے والے قواعد اور 12 جنوری  کی کانفرنس کے اختتامی اعلامیے کا پابند رہنے کی صورت میں مذاکرات کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔

تاہم اناستاسیادس نے اخباری نمائندوں کے لئے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم تعمیری مذاکرات کے لئے نیو یارک میں ہیں"۔



متعللقہ خبریں