لوح محمدیؐ مقابلے کی ایوارڈ تقریب میں صدر ترکی کی شرکت

ایردوان:   نبی   اکرم  کے  خطبہ حجتہ الوداع  میں  اپنی اُمت کو کی گئی نصیحتوں پر مکمل  طو ر پر  عمل پیرا ہونا  بھی ہمارے لیے وسیلہ نجات بن سکتا ہے

744988
لوح محمدیؐ مقابلے  کی ایوارڈ تقریب میں صدر ترکی کی شرکت

صدر  رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو ذلت  و رسوائی سے نجات دلانے  کا راستہ  باہمی روابط   کو مضبوط بنانے میں پوشیدہ ہے۔

جناب ایردوان نے بین الاقوامی  حیلہ شریف یعنی رسول اکرم کےاصلاحاتی  کلام  کو  بڑی نفاست اور  طرز  کے ساتھ  تحریر کرنے کے  مقابلے کی ایوارڈ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا"کہ اسوقت مسلمان  آپس میں  جھڑپوں میں  اور بیرونی حملوں  کے  ساتھ مظالم کا سامنا  کر رہے   ہیں، جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں اور  کرب  سے دو چار ہیں، ان ایام میں   حضرت ِ محمد ؐ سے محبت    کا مفہوم  کہیں زیادہ  بامعنی بنا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ مسلم اُمہ کو در پیش  تمام  تر مسائل   ہمارے پیغمبر  محمد ؐ اور  دین اسلام    کا پوری طرح پرچار نہ  کرنے  سے ہیں۔

رسول ِ اکرم ؐ کے ورثے اور سوانح حیات  کو زیادہ بہتر طریقے سے  سمجھنے کے تقاضے پر زور دینے والے  جناب ایردوان نے   کہا  ہے کہ محض     نبی   اکرم  کے  خطبہ حجتہ الوداع  میں  اپنی اُمت کو کی گئی نصیحتوں پر مکمل  طو ر پر  عمل پیرا ہونا  بھی ہمارے لیے وسیلہ نجات بن سکتا ہے۔

حیلہ شریف     رسول اکرم  سے محبت کرتے ہوئے انہیں زیادہ بہتر  طریقے سے سمجھنے   کا ایک اہم موقع ہونے  کا ذکر کرنے والے صدر  نے  اس بات پر زور دیا کہ  ہمارے  آباؤ اجداد نے   فنون خطاطی و حیلہ کے  شاندار نمونے ہمارے لیے ورثے میں چھوڑے ہیں۔ ہمارے پیغمبر ؐ کے خوبصورت بدن، اخلاق و حسن سلوک  کو بیان کرنے  والا یہ فن    تہذیبوں کے محل و قوع میں   نایاب ترین    شہہ کاروں  کو تخلیق دیتا ہے۔

صدر نے  مقابلے میں  کامیاب رہنے والوں کو  دلی مبارکباد پیش کی۔

 



متعللقہ خبریں