ترکی افریقہ کا حصہ دار بنتا جا رہا ہے، وزیر خارجہ

افریقہ میں ترکی کی سرمایہ کاری ، انسانی و ترقیاتی     امداد کی سطح میں  بھی بتدریج  اضافہ ہوتا جا رہا ہے

742665
ترکی افریقہ کا حصہ دار بنتا جا رہا ہے، وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ میولود  چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ترکی  کے  افریقہ کی جانب   راستے   ہموار کرنے کی   پالیسیوں نے اپنے  حصہ داری کی ماہیت   اختیار کر لی ہے۔

میولود  چاوش اولو  نے  سرکاری  دورے پر  انقرہ تشریف  لانے  والے   گبون  کے وزیر  خارجہ  پاکومے موبیلیت بوبیا   کے ہمراہ    مشترکہ   پریس کانفرس میں     کہا کہ"  گبون  افریقہ میں  ترکی کے اہم  حصہ داروں میں سے ایک ہے،   ویسے بھی افریقہ  کے ساتھ تعلقات   قائم  کرنے کی  پالیسیوں نے اب  باہمی شراکت  داری کی  حیثیت  اختیار کر لی ہے اور افریقی ملکوں کے ساتھ ہمارے تعاون  میں ہر گزرتے دن پختگی آتی چلی جا رہی ہے۔ ہمارے روابط   مضبوط  بن رہے  ہیں ، ہماری سرمایہ کاری ، انسانی و ترقیاتی     امداد کی سطح میں  بھی بتدریج  اضافہ ہوتا جا رہا ہے"۔

چاوش اولو نے   گبون کے ساتھ  خصوصی تعاون    پائے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ"15 جولائی  کی  بغاوت کی کوشش  کے  بعد   دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف  کاروائی کرنے والے پہلے ملکوں میں   سے ایک  گبون  تھا، اس نے فیتو کے  اسکولوں کو  معارف  انجمن   کے  سپُرد  کر دیا ہے۔ جو کہ  بچوں کی تعلیم  متاثر نہ ہونے   کے لیے   ہر ممکنہ  کوششیں  صرف  کر رہی ہے۔ "

بوبیا نے  بھی اس موقع  پر کہا کہ "دونوں ملکوں  کے درمیان   شاندار سطح پر استوار   سیاسی و اقتصادی  تعلقات  کو مزید آگے لیجانے    کے  میں     اور میرے ترک ہم منصب  سر گرم عمل ہیں، ہم   گبون میں  کہیں زیادہ  ترک  فرموں   کی سرمایہ کاری   کے متمنی ہیں۔"



متعللقہ خبریں