نکی ہیلے اسرائیل کے دورے پر

امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ  نکی ہیلے 7 سے 9 جون کو اسرائیل کا دورہ کریں گی اور اسرائیل اور فلسطین کے رہنماوں کے ساتھ ملاقات کریں گی

742922
نکی ہیلے اسرائیل کے دورے پر

امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ  نکی ہیلے 7 سے 9 جون کو اسرائیل کا دورہ کریں گی اور اسرائیل اور فلسطین کے رہنماوں کے ساتھ ملاقات کریں گی۔

امریکہ کے اقوام متحدہ کے  لئے مستقل نمائندہ دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلے 9 جون کو پہلے سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں گی اور جنیوا انسٹیٹیوٹ میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کی کونسل میں امریکہ کے  مستقبل کے بارے میں بیانات جاری کریں گی۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں  کے حقوق کی خلاف ورزی کی وجہ سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنانے پر امریکہ  میں بے اطمینانی محسوس کی جا رہی ہے۔

اس وجہ سے کونسل سے نکلنے کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کے دعووں کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ ہیلے کا خطاب اس موضوع کے بارے میں اشاروں پر مبنی ہو گا۔

امریکہ کے اقوام متحدہ کے  لئے مستقل نمائندہ دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق نکی ہیلے  جنیوا سے اسرائیل  جائیں گی اور 7 سے 9 جون کی تاریخوں کے درمیان اسرائیل اور فلسطین کے رہنماوں کے ساتھ ملاقات کریں گی۔

 اس کے علاوہ ہیلے علاقے میں اقوام متحدہ کے آپریشنل کاموں کا بھی جائزہ لیں گی۔

تاہم ہیلے کن سے ملاقات کریں گی اس بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔  



متعللقہ خبریں