جرمنی اب ترکی کو اپنی انگلیوں پر نہیں نچا سکتا، چاوش اولو

16 اپریل کے  ریفرنڈم  سے قبل جرمنی کا  سخت گیر  اور کٹر  مؤقف  پوری دنیا کے سامنے ہے

742793
جرمنی اب ترکی کو اپنی انگلیوں پر نہیں نچا سکتا، چاوش اولو

انقرہ اور برلن کے درمیان   ادانہ کے انجرلک  فوجی ہوائی اڈے کا    تناؤ جاری ہے۔

 وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے جرمنی   کے ساتھ درپیش'   انجرلک    کشیدگی' کے بارے میں کہا کہ "ان حالات میں  انجرلیک    کو  جرمن  پارلیمانی نمائندوں کے  لیے   کھولنا     نا ممکن ہے۔ "

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو   نے"انجرلیک کے معاملے میں  جرمن  چانسلر انگیلا مرکل    کے بیان  کہ" ہم  ترکی کے ساتھ ہم  اس معاملے میں مصالحت قائم کرنے کی آخری بار کوشش کریں  گے، بعد ازاں   وہاں سے فوجیوں کے انخلاء کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ  کیا جائیگا"   پر  اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی نے  ہر اس چیز   اور عمل کی  حمایت کی ہے جو کہ ترکی کے نقصان میں ہے۔  16 اپریل کے  ریفرنڈم  سے قبل ا س ملک کا  سخت گیر  اور کٹر  مؤقف  پوری دنیا کے سامنے ہے۔

جرمنی کو اب یہ جان لینا چاہیے کہ یہ ترکی  سے اپنی  مرضی کے مطابق     رویہ  جاری نہیں رکھ سکتا۔  یہ  چیز ماضی میں   ہوتی ہے اس  کو اب مزید جاری نہیں  رکھا جا سکتا۔  اب آپ ترکی سے دشمنانہ    برتاؤ نہیں کر سکتے۔

 

 



متعللقہ خبریں