ملکی ترقی میں استحکام حکومتی کوششوں اورہم وطنوں کی دعاوں کا ثمر ہے:ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ 15سالہ دور اقتدار کے دوران  حکومت نے جو بھی ترقی کی ہے اس میں   قوم  کا واضح عمل دخل رہا ہے   اور 15 جولائی کی  بغاوت  کو ناکام بنانے میں بھی ترک قوم نے اپنا   فرض  بخوبی نبھایا  ہے

741885
ملکی ترقی میں استحکام حکومتی کوششوں اورہم وطنوں کی دعاوں کا ثمر ہے:ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ  فتح اللہ گولن تنظیم  کے خلاف جنگ پر عزم طریقے سے جاری رہے گی ۔

 وزیراعظم نے یہ بات انصاف و ترقی پارٹی  کے مرکزی دفتر  کے زیر اہتمام  دعوت افطار کے دوران  کہی جس میں  صدر رجب طیب ایردوان  اور دیگر پارٹی  ارکان    نے بھی شرکت کی ۔

 اس موقع پر خطاب کے دوران  وزیراعظم نے کہا کہ 15سالہ دور اقتدار کے دوران  حکومت نے جو بھی ترقی کی ہے اس میں   قوم  کا واضح عمل دخل رہا ہے   اور 15 جولائی کی  بغاوت  کو ناکام بنانے میں بھی ترک قوم نے اپنا   فرض  بخوبی نبھایا   اور حکومت  پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ  گولن تنظیم کے خلاف آپریشن   پر عزم طریقے سے جاری رہے گا۔

 وزیراعظم  نے بتایا کہ  عالمی  سطح پر اقتصادی کساد بازاری  کے باوجود ترک معیشت   مستحکم طریقے سے  آگے بڑھ رہی ہے    جس کا ثبوت  ہماری برآمدات  اور استنبول اسٹاک ایکسچینج   کا ریکارڈ کاروبار ہے ۔

 



متعللقہ خبریں