یورپی یونین حکام سے مذاکرات مثبت رہے ہیں، ایردوان

مرکل کو دہشت گرد تنظیم فیتو   کے کارندوں کی     پناہ کی درخواستوں  کو قبول   کیے  جانے پر    ترکی کی بے  چینی  سے  واضح  طور پر آگاہ کیا گیا ہے

740396
یورپی یونین حکام سے مذاکرات مثبت رہے ہیں، ایردوان

صدر رجب  طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے  نیٹو کے  برسلز میں منعقدہ  اجلاس میں شرکت کے بعد  یورپی یونین   حکام کے ساتھ مثبت   مذاکرات کیے ہیں۔

صدر ِ ترکی نے برسلز سے وطن واپسی پر طیارے میں  اخباری نمائندوں کو  بریفنگ  دیتے ہوئے بتایا کہ  یورپی یونین  کے حکام کے ساتھ ترکی کی رکنیت کے حوالے بات چیت ہوئی ہے اور  ان کو 12 ماہ  پر  محیط ایک شیڈول پیش کیا گیا ہے اور ان کے     اس حوالے سے مذاکرات  کافی تعمیری گزرے  ہیں۔

صدر   ایردوان نے  جرمن چانسلر   انگیلا مرکل سے  ملاقات پر بھی  اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا  کہ  مرکل کو دہشت گرد تنظیم فیتو   کے کارندوں کی     پناہ کی درخواستوں  کو قبول   کیے  جانے پر    ترکی کی بے  چینی  سے  واضح  طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں