صدر ترکی کے برسلز میں اہم مذاکرات

رجب طیب ایردوان نے یورپی سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات کرتے ہوئے ترکی کی عالمی سطح پر اہمیت کو بیان کیا

739622
صدر ترکی کے برسلز میں اہم مذاکرات

صدر رجب طیب ایردوان  نے "نیٹو حکومتی و مملکتی  سربراہی  اجلاس"  میں شرکت کی غرض  سے دورہ برسلز کے دوران  نیٹو  ہیڈ کوارٹر  کے نئے  دفتر میں ایک اموری  ضیافت  میں شرکت کی۔

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے  ہال میں  داخل ہوتے وقت ایک بار پھر ایک  عجیب و غریب  حرکت کی ہے۔

صدر ایردوان اور برطانوی  وزیر اعظم  تھریسا مئے    جب  کھانے  کی میز پر بات جیت  کر رہے تھے تو   ٹرمپ نے کچھ مدت تک ان کے پاس  رکتے ہوئے    ان کی  باتیں   سنیں۔

ایردوان اور ٹرمپ نے نیٹو   کے ہیڈ کوارٹر کی  منتقلی  کی  تقریب  سے قبل   ہاتھ ملایا اور کچھ دیر تک بات  چیت کی۔

صدر  رجب طیب ایردوان نے کل  یورپی سربراہان  کے ساتھ مذاکرات کے دائرہ کار میں  فرانسیسی صدر ایمنول  ماکرون سے ملاقات کی، جس دوران  PKK اور داعش سمیت ہر طرح کی   دہشت گردی  کے خلاف  مشترکہ جدوجہد کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا گیا۔

ترکی ۔ فرانس  تعلقات کو مزید  تقویت  دینے کے عزم پر زور دینے والے دونوں سربراہان نے دفاعی صنعت میں باہمی تعاون سمیت دو طرفہ تجارتی حجم کو 20 ارب یورو تک بڑھائے جانے کے حوالے سے بھی   اتفاق  ِ رائے قائم کیا ہے۔

ایردوان اور ماکرون  کا کہنا تھا  کہ ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات   کو دوبارہ سے سرعت دینے  کی ضرورت   ہے۔

جناب  ایردوان نے  ترکی۔ یورپی یونین  تعلقات کے دائرہ کار میں بھی ملاقات کیں، انہوں  نے یورپی یونین  کونسل  کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور یورپی یونین کمیشن  کے سربراہ جین کلاڈ ینکر  سے مذاکرات کیے۔

مثبت ماحول میں ہونے  والی  اس ملاقات میں  ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات کو  دوبارہ سے جانبر کیے جانے کی اہمیت ، علاوہ ازین   دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد   میں باہمی تعاون کو  تقویت دیے جانے کی ضرورت  پر زور دیا گیا۔

صدر ایردوان نے علاوہ ازیں جرمن چانسلر انگیلا مرکل  سے  نصف گھنٹے تک ملاقات کی۔

 



متعللقہ خبریں