سی ولف 2017 بحری جنگی مشقیں ترکی کے کھلے سمندروں اور بین الاقوامی پانیوں میں جاری

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے مشرقی میڈیٹیرین جنگی مشقوں کے ایک حصے کو کمال رئیس فریگیٹ  کے وار موومنٹ سینٹر  اور پُل کے اوپر سے دیکھا

737493
سی ولف 2017 بحری جنگی مشقیں ترکی کے کھلے سمندروں اور بین الاقوامی پانیوں میں جاری

سی ولف 2017 بحری جنگی مشقوں کی مانیٹر ڈے مشقیں  ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار کی شرکت سے مشرقی بحر روم میں  ترکی کے کھلے سمندروں  اور بین الاقوامی پانیوں میں منعقد ہوئیں۔

13 مئی کو شروع ہونے والی سی ولف 2017 مشقوں کی رات کے وقت کی فائرنگ میں سو فیصد نتائج حاصل کئے گئے۔

فریگیٹ  کمانڈر ایڈمرل 'ویسل کوسے لے ' کے زیر انتظام مشقوں کے رات کے حصے میں پرچم بردار بحری جہاز  نے کمال رئیس  فریگیٹ سے پہلے آبدوز پر تارپیڈو حملہ کیا۔

بعد ازاں جہاز کی توپ کے ذریعے پانی کے اوپر کے اہداف کو تباہ کیا گیا۔

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے مشرقی میڈیٹیرین جنگی مشقوں کے ایک حصے کو کمال رئیس فریگیٹ  کے وار موومنٹ سینٹر  اور پُل کے اوپر سے دیکھا۔

سی ولف 2017 بحری مشقیں بحر ایجئین، مشرقی بحر روم اور بحیرہ مارمرہ میں جاری ہیں اور 26 مئی کو اختتام پذیر ہوں گی۔



متعللقہ خبریں