وزیر اعظم یلدرم کا دورہ جارجیا

یلدرم اپنے دو روزہ دورے میں جارجین  صدر جیورجی مارگ ویلاس ویلی  اور ترک  کاروباری شخصیات کے  ملاقاتیں  بھی کریں  گے

736441
وزیر اعظم یلدرم کا دورہ جارجیا

وزیر اعظم  بن علی یلدرم،  ترکی۔جارجیا  اعلی سطحی حکمت ِ عملی  تعاون  کونسل  کے  دوسرے اجلاس میں شرکت کی غرض سے  آج جارجیا  جائیں گے۔

اجلاس میں 19 جولائی  سن 2016  کو  انقرہ  میں سر انجام  پانے والے  مذکورہ  اجلاس  میں لیے گئے  فیصلوں پر عمل  درآمد پر نظر ثانی  کی جائیگی اور نئے امکانات  اور علاقائی  معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ تعاون کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے والے مختلف علاقوں کے  حوالے سے  معاہدوں  پر دستخط کیے جائینگے۔

یلدرم اپنے دو روزہ دورے میں جارجین  صدر جیورجی مارگ ویلاس ویلی  اور ترک  کاروباری شخصیات کے  ملاقاتیں  بھی کریں  گے۔

 



متعللقہ خبریں