ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکی سکیورٹی کوتاہیوں کی وضاحت طلب کر لی

صدر ایردوان کے ہمراہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے دورہ امریکہ کے دوران ان کے حفاظتی دستے  کے لئے اختیار کئے گئے، مقامی اور سفارتی اصول و ضوابط ، آداب اور پیشہ واریت کے منافی اور جارحانہ روّیے کی زبانی اور تحریری شکل میں مذمت کی گئی ہے

737025
ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکی سکیورٹی کوتاہیوں کی وضاحت طلب کر لی

ترکی نے ، صدر رجب طیب ایردوان کے 16 مئی کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکن سکیورٹی اہلکار کے روّیے  کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

انقرہ میں امریکہ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے موضوع سے متعلق  زبانی ا ور تحریری  احتجاج کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان کے ہمراہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے دورہ امریکہ کے دوران ان کے حفاظتی دستے  کے لئے اختیار کئے گئے، مقامی اور سفارتی اصول و ضوابط ، آداب اور پیشہ واریت کے منافی اور جارحانہ روّیے کی زبانی اور تحریری شکل میں مذمت کی گئی ہے۔

سفیر کو دئیے گئے احتجاجی نوٹ میں امریکی حکام سے اس واقعے کی تحقیق کرنے اور موضوع سے متعلق ضروری وضاحت  دینے کا باقاعدہ مطالبہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وزارت خارجہ کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ امریکہ کے دوران   پیش آنے والی یہ  سکیورٹی  کوتاہیاں دیگر ہر حوالے سے کامیاب  رہنے والے اس اہم دورے کو متاثر نہیں کر سکیں گی۔



متعللقہ خبریں