عرب۔اسلام۔امریکن سربراہی اجلاس میں ترکی کی نمائندگی میولود چاوش اولو نے کی

اجلاس میں علاقائی سکیورٹی خطرات، گلوبل سطح کے سکیورٹی خطرات اور تشدد کی حامل انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے موضوعات پر بات چیت کی گئی

736814
عرب۔اسلام۔امریکن سربراہی اجلاس میں ترکی کی نمائندگی میولود چاوش اولو نے کی

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب۔اسلام۔امریکن سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں خلیجی عرب ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی۔

بھاری حفاظتی اقدامات  کے سائے میں منعقدہ اجلاس میں علاقائی سکیورٹی خطرات، گلوبل سطح کے سکیورٹی خطرات اور تشدد کی حامل انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

فلسطین کے صدر محمود عباس اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کی اور ریاض پہنچنے پر شاہ سلمان نے ان کا خیر مقدم کیا۔

اجلاس کے دائرہ کار میں چاوش اولو نے متعدد دو طرفہ مذاکرات بھی کئے اور بعد ازاں گروپ فوٹو اتروائی۔



متعللقہ خبریں