وزیر خارجہ چاوش اولو کا ایسپن بارتھ عائدے اوراوز دل نامی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مشیر برائے قبرص ایسپن بارتھ عائدے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کےنمائندےاوز دل نامی کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

735133

  انھوں نے ایک نجی ٹیلیویژن کو انٹر ویو دیتے ہوئے قبرص مذاکرات کی حالیہ صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔  انھوں نے کہا کہ ہم قبرص مذاکرات کو زیادہ طول نہیں دینا چاہتے ہیں ۔ قبرصی یونانی انتظامیہ میں انتخابی مہم کے دوران  مثبت موقف کا   مظاہرہ کر  رہا

ہے۔شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نیکوس اناستاسیادس نے قبرص مذاکرات کے دائرہ کار میں   بفر زون میں  تقریبا ً پا نچ گھنٹے مذاکرات کیے لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مشیر برائے قبرص ایسپن بارتھ عائدے کی ثالثی میں 15 مئی 2015 کو سلسلہ مذاکرات شروع ہوا تھا ۔ ان مذاکرات میں اقتصادیات ،یورپی یونین، ملکیت،  انتظامیہ اور طاقت کی تقسیم جیسے اہم معاملات پر  مذاکرات کیے گئے ہیں ۔

متعللقہ خبریں