ترکی   نے 5180 پناہ گزینوں کو یورپی یونین  کے ممالک میں بھیج دیا

ترکی  نے اپنے ملک میں پناہ گزین  5180 شامیوں کو یورپی یونین  کے ممالک میں بھیج دیا ہے ۔

732426
ترکی   نے 5180  پناہ گزینوں کو یورپی یونین  کے ممالک میں بھیج دیا

 

ترکی   نے  اپنے ملک میں پناہ گزین  5180 شامیوں کو یورپی یونین  کے ممالک میں بھیج دیا ہے ۔

ماہ جنوری میں یورپ جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد 2992 تھی ۔اس کے بعد چار ماہ میں مزید 2188 افراد کو یورپ بھیجا گیا ہے ۔  کچھ عرصہ قبل ترکی کے اس  اعلان سےکہ اگر یورپی یونین نے ترک شہریوں پر عائد ویزے کی پابندی کو ختم نہ کیا تو ترکی واپسی قبول معاہدے پر عمل درآمد  نہیں کرئے گا یورپی ممالک میں سخت بے چینی  پیدا ہو گئی تھی ۔ جرمنی نے سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی ہے ۔ جرمنی نے 1784 ،ہالینڈ نے 1112 ،فرانس نے 736 ، فن لینڈ نے 431اور بیلجئیم نے 286 مہاجرین کو قبول کیا ہے ۔  ترکی اور یورپی یونین کے مابین ہونے والے معاہدے کی رو سے یورپی یونین  نے اپریل 2016 سے لیکر ابتک 1934  غیر قانونی تارکین وطن کو ترکی واپس بھیجا ہے ۔ ان میں 498 پاکستانی ،178 شامی ، 80 بنگلہ دیشی ،76 ا فغانی اور 111 الجزائر کے باشندے شامل ہیں ۔ اسوقت ترکی میں  دو میلین نو لاکھ 99 ہزار  شامی  پناہ گزین موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں