صدر رجب طیب ایردوان چین سے امریکہ تشریف لے گئے

صدر ایردوان کل واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود ملاقات کریں گے

732403
صدر رجب طیب ایردوان چین سے امریکہ تشریف لے گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان چین میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد  صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے آج امریکہ  کے دورے پر تشریف  لے گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے چین میں 'بیلٹ اینڈ روڈ' فورم کے ناشتے  میں شرکت کی اور اس کے بعد  صبح 9 بج کر 25 منٹ پر خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ سے امریکہ تشریف لے گئے ہیں۔

صدر ایردوان کل واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ دو طرفہ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

دورے کے دوران متوقع اعلیٰ سطحی مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ فیتو دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ فتح اللہ گولن  کی واپسی، شام اور عراق  میں درپیش حالات اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں