صدر ایردوان اور امریکی صدر کی ملاقات ایک اہم موقع ثابت ہو گی، وزیر اعظم بن علی یلدرم

امریکہ کی جانب سے   PKK کی  شاخ  پی وائے ڈی کو مسلح کرنا  مملکتوں کو زیب نہ دینے والا ایک  فعل ہے

731473
صدر ایردوان اور امریکی صدر کی ملاقات ایک اہم موقع ثابت ہو گی، وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم   کا کہنا ہے کہ صدر  رجب طیب ایردوان کی 16 مئی کو  متحدہ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں  شامی علاقے راقہ  میں آپریشن   پر  غور کیا جائیگا۔

جناب یلدرم نے  بین الاقوامی صومالیہ کانفرس میں شرکت کی غرض سے دورہ برطانیہ  کے دوران لندن  میں  پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان اور صدر ٹرمپ کی آئندہ ہفتے بلمشافہ ملاقات  راقہ آپریشن   کے معاملے میں  نظریاتی اختلافات کو دور کرنے  کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہو گی۔

نئی امریکی انتظامیہ کے سابق صدر باراک اوباما کی  خطاؤں کو نہ دہرانے  کی امید  کا اظہار کرنے والے  وزیر اعظم  نے  کہا کہ "ترکی دہشت گردی کے خلاف واحدانہ طور پر   جنگ کرنے کی طاقت و عزم کا مالک ہے۔ "

انہوں نے بتایا کہ  امریکہ کی جانب سے   PKK کی  شاخ  پی وائے ڈی کو مسلح کرنا  مملکتوں کو زیب نہ دینے والا ایک  فعل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں برطانیہ سے تعلقات   پر اپنے جائزے پیش  کرنے والے  یلدرم نے کہا کہ"بریگزٹ کے بعد برطانیہ  کے ساتھ ہمیں اپنے تعلقات کو تقویت دینے کی ضرورت ہے، برطانیہ کی یورپی یونین سے  رسمی طور پر علیحدگی کے بعد    اس ملک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ  تیار ہو گا اور  اس پر قلیل مدت کے اندر  دستخط کر دیے جائینگے۔

 



متعللقہ خبریں