چین میں وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ایردوان کی ملاقات میں اہم پیغامات

70 سالہ  تعلقات کے حوالے سے بعض سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کیے جانے والے ان مذاکرات میں  اس بارے میں   جاری امور کو نتیجہ خیز بنائے جانے اور  مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔

731580
چین میں وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ایردوان کی ملاقات میں اہم پیغامات

صدر رجب طیب ایردوان بین الاقوامی  تعاون کے لیے ون بیلٹ ون روڈ    فورم میں شرکت کی غرض سے عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کر رہے ہیں   جہاں پر انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف،  یونانی وزیر اعظم الیکسسز  چپراس  اور ہنگیرین  وزیر اعظم وکٹر اوربن کو علیحدہ علیحدہ  شرف ملاقات  بخشا۔

صدر ایردوان نے  چپراس سے  ملاقات میں "باغیوں کی ترکی واپسی" کے معاملے  کے ترکی اور  یونان کے درمیان  کشیدگی  کا موجب ہونے   کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بغاوت میں  شامل ان فوجیوں کا  یونان  میں قیام   ایک  درست فعل نہیں ہے لہذا اس حوالے سے ضروری اقدام اٹھائے جانے چاہییں۔

انہوں نے مسئلہ قبرص کے حوالے سے کہا کہ اب تک  حسب منشاء نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے  گئے ہیں تا ہم مذاکرات کا  جاری رہنا اور  کسی مثبت ایجنڈے کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے میں  تعاون  فراہم کرنا   اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں   خاصکر دو طرفہ تعلقات  کے حوالے سے  مثبت پیش رفت پر  ممنونیت کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات میں اقدام اٹھائے جانے  کے حوالے سے مطابقت قائم ہوئی ہے۔ وسیع پیمانے کے آزاد تجارتی  معاہدے پر  دستخط  کیے جانے کے حوالے سے امور کو سرعت دینے جانے پر بھی اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔

نواز شریف ۔ ایردوان ملاقات میں 70 سالہ  تعلقات کے حوالے سے بعض سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کیے جانے والے ان مذاکرات میں  اس بارے میں   جاری امور کو نتیجہ خیز بنائے جانے اور  مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔

دوسری  جانب افغانستان   سے لیکر شام  تک کے وسیع رقبے   پر انسداد دہشت گردی  اور سیکورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

صدر ترکی  14 تا 15 فروری  منعقد ہونے والے  فورم  میں  شرکت  کریں  گے اور  صدر ِ چین شی جن پنگ  سے مذاکرات کریں گے۔

14 مئی کو بین الاقوامی تعاون  کے لیے ون بیلٹ ون روڈ  فورم  کے اعلی سطحی ڈائیلاگ اجلاس  اور 15 مئی کو گول میز  سربراہان اجلاس سے خطاب کرنے والے   جانب ایردوان فورم میں  شریک  مملکتی و حکومتی سربراہان سے  بھی بلمشافہ ملاقاتیں کریں گے۔

فورم میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس، عالمی بینک کے گورنر کم یونگ جم اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ   کی سربراہ  کرسٹین لاگاردے سمیت 25 ملکوں کے مملکتی و حکومتی سربراہان   اور اڑھائی سو  وزراء شرکت  کررہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں