جنرل حلوصی آقار کی سربراہی میں ترک وفد کی امریکی وفد کے ساتھ ملاقات

مذاکرات میں شام اور عراق میں درپیش صورتحال ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ، دو طرفہ تعلقات اور دیگر سکیورٹی کے موضوعات  پر بات چیت کی گئی

728506
جنرل حلوصی آقار کی سربراہی میں ترک وفد کی امریکی وفد کے ساتھ ملاقات

ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT کے مشیر خاقان فیدان اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے ہمراہ کل وائٹ ہاوس میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ  میک ماسٹر کی سربراہی میں امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

جنرل اسٹاف کی طرف سے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل آقار ، MIT کے مشیر فیدان  اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  پر مشتمل ترکی کے وفد نے کل وائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر  کی سربراہی میں امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں شام اور عراق میں درپیش صورتحال ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ، دو طرفہ تعلقات اور دیگر سکیورٹی کے موضوعات  پر بات چیت کی گئی۔



متعللقہ خبریں