یونان عدالت کا مفرور ترک فوجیوں کو ترکی کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ، ترکی کا رد عمل

ترکی نےیونان عدالت  کیطرف سےمفرور ترک فوجیوں کو ترکی کے حوالے کرنے کے مطالبے کو  مسترد کرنے کے خلاف سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

726313
یونان عدالت کا مفرور ترک فوجیوں کو ترکی کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ، ترکی کا رد عمل

ترکی نےیونان عدالت  کیطرف سےمفرور ترک فوجیوں کو ترکی کے حوالے کرنے کے مطالبے کو  مسترد کرنے کے خلاف سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ   یونانی  عدالت نے 15  جولائی کو دہشت گرد تنظیم  فیتو کیطرف سے ناکام بغاوت کے بعد یونان فرار ہونے والے انقلابی فوجیوں کو ترکی کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔عدالت کا یہ فیصلہ سیاسی نوعیت کا ہے ۔عدالت عادل اور غیر جانبدار ہوتی ہے لیکن یونانی عدالت  کے فیصلے سے ہمیں  ایک بار پھر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ ترکی نے یونان سے ترکی کی آئینی حکومت کا تختہ الٹانے کی کوشش کرنے والے مفرور باغیوں کی واپسی کا دوسری بار جو مطالبہ کیا تھا اسے بھی مسترد کردیا ہے ۔یونان نے اس سے قبل بھی ترکی کوہدف بنانے والی دہشت گرد تنظیموں پی کے کے اور ڈی ایچ کے پی ۔سی کے  دہشت گردوں کو  عدالت میں پیش کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں ۔  ہمارا  حلیف ملک یونان دہشت گردی اور جرائم کیخلاف جدوجہد میں ترکی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے ۔یونانی عدالت کے فیصلے کیوجہ سے مجرم سزاؤں سے بچ جائیں گے ۔  اعلان میں اسطرف توجہ دلائی گئی ہے کہ باغیوں کو پناہ دینے کے اس فیصلے سے یونان کیساتھ دوطرفہ تعاون اور علاقائی معاملات میں  مشترکہ سرگرمیاں متاثر ہونگی ۔



متعللقہ خبریں